GupShup, Pakistan Discussion Forum, Urdu Poetry, Send Free SMS to Pakistan, Free Urdu Courses, IT News, Pakistan Politics
 
HomeSend Free SMSCalendarFAQSearchRegisterMemberlistLog inContact Us


Your Ad Here

Your Ad Here
Share | 
 

 gunnah ki jiye....

View previous topic View next topic Go down 
AuthorMessage
silentkiller_608
Teen Member
Teen Member


Warning:
Male
Cancer
Number of posts: 1009
Age: 19
Location: rawalpindi
Reputation: 10
Points: 3245
Registration date: 2010-05-18

PostSubject: gunnah ki jiye....   Sun 06 Jun 2010, 11:25 pm

گناہ کیجیے ..مگر پانچ شرائط کے ساتھ

ایک شخص حضرت سلطان ابراہیم بن ادہم
رحمہ اللہ کے پاس آیا اور کہنے لگا

یا شیخ ۔۔۔ میرا نفس مجھے گناہوں کی طرف کھنچتا ہے تو آپ مجھے نصیحت کیجئے
ابراہیم بن ادہم نے اس سے کہا :



اگر تمھارا نفس تمہیں اللہ کی نافرمانی کے لیے کہے تو تم نافرمانی کر لو
کوئی بات نہیں

مگر

ان ۵ شرائط کے بعد



اس شخص نے پوچھا



وہ کون سے ہیں ؟؟؟
حضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :



اگر تم گناہ کرنے لگو تو ایسی جگہ چھپ کر کرنا جہاں اللہ تمہیں نا دیکھتا
ہو
اس شخص نے کہا ؟



سبحان اللہ میں کیسے اللہ سے چھپ سکتا ہوں ؟؟

اس سے تو کچھ بھی پوشیدہ نہیں




حضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :

سبحان اللہ

کیا تمہیں حیاء نہیں آیے گی اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے ؟ جب کے اللہ تمہیں
دیکھ رہا ہے؟؟





یہ سن کر وہ شخص خاموش ہو گیا
پھر کہنے لگا

مزید بتایئے





حضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :



اگر تم اللہ کی نافرمانی کرنا چاہو تو اللہ کی زمین پر مت کرنا... کہیں اور
جاکر کرنا





اس شخص نے کہا ؟


سبحان الله .. تو پھر میں کہاں جاؤں ؟؟

ساری زمین تو اسی کی ہے





تو حضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :

پھر کیا تمہیں حیاء نہیں آئے گی ؟؟ اللہ کی نافرمانی اللہ کی زمین پر ہی
کرتے ہویے؟
پھر وہ شخص کہنے لگا

مزید بتایئے



إبراهيم بن ادہم نے کہا :

اگر تم اللہ کی نافرمانی کرنا چاہو تو اللہ کے رزق سے کھانا چھوڑ دینا



اس شخص نے کہا :

سبحان الله .. تو میں کیسے زندہ رہوں گا؟؟.. ہر چیز تو اسی اللہ کی دی ہوئی
ہے!



حضرت تو إبراهيم بن ادہم نے کہا :


کیا تمہیں حیاء نہیں آئے گی الله کی نافرمانی کرتے ہوئے جبکہ وہی تمہیں
کھلا , پلا رہا ہے
اور تمہیں رزق دے رہا ہے ؟

پھر وہ شخص کہنے لگا

مزید بتایئے



حضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :

اور اگر تم گناہ کر چکے ہو

اور پھر جب ملائکہ تمہیں آگ میں ڈالنے کے لیے آئیں تو

تم ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دینا



اس شخص نے کہا ؟


سبحان الله .. کیا مجھ میں اتنی طاقت ہے کہ میں انکو روک سکوں ؟؟

.. وہ تو مجھے زبردستی لے جائینگے !!!!!
توحضرت إبراهيم بن ادہم نے کہا :

تو جب تمھارے صحیفہ سے تمھارے گناہ پڑھ کر سنائے جارہے ہوں تو تم انکار کر
دینا که

میں نے یہ گناۃ نہیں کئے




اس شخص نے کہا :

سبحان الله .. یہ کیسے ممکن ہے ..



کرام کاتبین کہاں ہیں ؟

محافظ فرشتے کہاں ہیں ؟؟

گواہی دینے والے کہاں ہیں ؟؟







پھر وہ شخص رونے لگا

اور وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلا گیا



کرام کاتبیں کہاں ہیں ۔۔۔

کرام کاتبین کہاں ہیں۔۔۔

محافظ فرشتہ کہاں ہیں ۔۔۔۔

گواہی دینے والے کہاں ہیں ۔۔۔۔
اگر آپ خیر کے طالب ہیں تو اس مراسلے کو اپنے احباب میں نشر کیجئے

کیوکہ

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا



الدال على الخير كفاعله.
.
رکيئے ایک منٹ
کیا آپکو اندازہ ہے ؟؟



اس مختصر وقت میں جب کہ آپ یہ مکتوب پڑھ رہے تھے ۔۔۔۔
کتنے لوگ موت کے منہ چلے گئے
اور افسوس ان میں کتنے ایسے تھے جو گناہ کی حالت پر مرے



والعياذ بالله!!!!
آپ کو کیا علم ؟؟

کہ شاید آپکا ناام بھی اس لسٹ میں موجود ہو ؟؟؟
؛
یاد رکھیئے
؛ل
وہ شخص جو کچھ لمحے پہلے اپنے جان سے ھاتھ دھو بیٹھا
اس کا بھی یہی خیال تھا اپنے بارے میں…..!

جو آپ کا ہے
(( میرے پاس تو ابھی کافی وقت ہے !!!!! ))
((ولن يؤخر الله نفسا اذا جاء أجلها والله خبير بما تعملون))


سورة المنافقون اية

11



اور پھر جب کسی کا مقرر وقت آجاتا ہے تو اسے اللہ تعالی ہر گیز مہلت نہیں
دیتا
اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالی باخبر ہے


؛
والسلام
؛
دعاؤں میں یاد......رکھیے گا
Back to top Go down
View user profile http://www.www.pagespk.com/
 

gunnah ki jiye....

View previous topic View next topic Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
pagesPK.com :: 
Islamic World
 :: Islamic History
-


Your Ad Here

Free forums | © phpBB | Free forum support | Report an abuse | Free forums