یہ واقعہ میں نے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر سے
سنا ھے۔آئیے انہی کی زبانی سنتے ھیں۔
"میں ان دنوں ایک تھانے میں تعینات تھا۔ ایک گھر میں چوری ھوئی
تھی اور اس کی مالکن جو کے دیکھنے میں عمر رسیدہ لگتی تھی وہ تھانے میں آئی
ھوئی تھی۔ اس نے کہا کہ میں اپنے مال کی ذکوۃ دیتی ھوں اس لئیے میرا مال
کہیں نہیں جا سکتا اور مجھے ویسے کا ویسے ھی ملے گا۔ کچھ دن بعد کچھ چوروں
سے کچھ مال برآمد ھوا۔ ہم نےاس عورت کو بلوایا اور مال گن کر چیک کرنے کو
کہا۔ جب اس نے وہ مال دیکھا تو کہنے لگی کہ یہ کم ھے یہ میرا مال نہیں ھو
سکتا۔ میں اسے لیکر نہیں جاؤں گی۔ چناچہ وہ یہ کہہ کر چلی گئی۔ اور واقعتا"
ایسا ھی ھوا کہ کچھ دن بعد کچھ اور مال برآمد ھوا تو وہ عورت مال کو گن کر
بولی کہ یہ مال پورا ھے-اور یہی میرا ھے۔ اور وہ عورت یہ بات کہہ کر چل
دی"۔